ماں بہن بیٹیوں اور بیویوں کو روکنے والے مرد نہیں ہوتے یاسر حسین

پاور فل عورتوں کے چہرے پہ الگ ہی چمک ہوتی ہے، یاسر حسین


ویب ڈیسک April 08, 2021
پاور فل (طاقتور) عورتوں کے چہرے پہ الگ ہی چمک ہوتی ہے، یاسر حسین فوٹوفائل

پاکستانی اداکار اور میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں مرد نہیں۔

یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقراعزیز کی والدہ آسیہ عزیز پاکستان کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور ہیں۔ یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور ساس کی کار میں بیٹھے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور لکھا ''میری خوبصورت بیوی اقرا عزیز اپنی والدہ آسیہ عزیز (پاکستان کی پہلی کریم ڈرائیور) کے ساتھ اپنی نئی کار میں بیٹھی ہیں ماشااللہ۔

پاور فل (طاقتور) عورتوں کے چہرے پہ الگ ہی چمک ہوتی ہے۔ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں، مرد نہیں۔'' یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ محبت اور عورت راج کے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNZZ_pRjmZE/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں