مہوش حیات کی جگہ تمغہ امتیاز کی حقدار کہنے پر رابی پیرزادہ کا ردعمل

مجھے تمغہ امتیاز سے بڑا تمغہ ملتا ہے جب کوئی ماں ہنستی ہے، رابی پیرزادہ


ویب ڈیسک April 08, 2021
ہر انسان جو مجھے دعا دیتا ہے وہ میری دعا میں شامل ہے، رابی پیرزادہ فوٹوفائل

ایک سوشل میڈیا صارف نے رابی پیرزادہ کو مہوش حیات کی جگہ اصل تمغہ امتیاز کی حقدار قرار دیا ہے جس پر رابی پیرزادہ نے ردعمل دیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر اپنے ایک مداح کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں شہزاد مینگل نامی شخص نے رابی پیرزادہ کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے ''ماشااللہ میری بہن آپ فخر پاکستان ہیں۔ تمغہ امتیاز آپ کو ملنا چاہئے تھا جو کہ مہوش حیات کو دیا گیا تھا پتہ نہیں اس میں کیا دیکھ کر ان کو دیاگیا۔

صارف نے مزید کہا ماشااللہ خلق خدا کی خدمت میں بھی آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں پینٹنگ میں بھی آپ کمال کرتی ہیں اللہ تبارک تعالیٰ آپ کے علم میں ، عمل میں اور زندگی میں برکتیں عطافرمائے آمین۔''

رابی پیرزادہ نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا میرے بھائی مجھے تمغہ امتیاز سے بڑا تمغہ ملتا ہے جب کوئی ماں ہنستی ہے، جب کوئی بچہ پڑھتا ہے، جب کوئی میرے علاقے میں بھوکا نہیں سوتا، جب میں قرآن لکھتی ہوں عبادت کرتی ہوں۔ الحمداللہ۔

رابی پیرزادہ نے اس پوسٹ کے ساتھ پیغام لکھا جو لوگ شوبز چھوڑ کر واپس اسی دنیا میں جاتے ہیں ان کی توبہ قبول ہی نہیں ہوتی۔ ہر انسان جو مجھے دعا دیتا ہے وہ میری دعا میں شامل ہے۔ اللہ اور محمد ﷺ کا نام لینا میری زندگی ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کی چند نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے توبہ کرتے ہوئے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ فلاحی کام کرتی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNZLrOoHcbm/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں