ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کو ٹیکنالوجی فراہم کریں وزیراعظم

ڈی ایٹ رکن ممالک کو موجودہ دور کےتقاضے دیکھ کر منصوبے بنانے چاہیے، عمران خان


ویب ڈیسک April 08, 2021
ہمیں دنیا میں بہترین تجارت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا، وزیراعظم ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کوروناویکسین کی پیدواربڑھائیں اور ترقی پزیر ممالک کوٹیکنالوجی فراہم کریں۔

ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا، اس دوران کروڑوں لوگ بے روزگار اور مقروض ہوگئے، ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے ہوں گے، انہیں تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھانا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی پزیر ممالک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، یہ ممالک ان درپیش چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے، ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کررہا ہے، ڈی ایٹ رکن ممالک کو موجودہ دور کےتقاضے دیکھ کر منصوبے بنانے چاہیے، ترقی یافتہ ممالک کوروناویکسین کی پیدواربڑھائیں اور ترقی پزیر ممالک کوٹیکنالوجی فراہم کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک میں تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر 2025 تک 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، ہمیں دنیا میں بہترین تجارت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔