اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی


ویب ڈیسک April 08, 2021
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسحاق ڈار اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے میں پیش رفت ہوگئی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار لندن میں ہیں جبکہ چوہدری نثار نے ملک میں ہونے کے باوجود اب تک رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔ انہیں 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں