چین کی ناول کورونا وائرس ویکسین چینی ویکسین صنعت کی ترقی کےلیے بھی اہم ہے ماہرین

چین نے عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے عملی اقدامات اختیار کیے


April 08, 2021
ویکسین تعاون کی وجہ سے چین کی ویکسین صنعت کو ترقی کے نئے مواقع میسر آئے۔ (فوٹو: فائل)

چائنا ویکسین انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر فینگ دوجیا نے کہا ہے کہ چین کی ناول کورونا وائرس ویکسین کا وبا کے خلاف عالمی لڑائی میں مدد کرنا چینی ویکسین صنعت کی ترقی کےلیے بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بات فینگ دوجیا نے 7 اپریل کو ''ناول کورونا وائرس ویکسین اور ویکسین انڈسٹری انٹرنیشنلائزیشن'' سیمینار میں کہی۔ یہ سیمینار آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔

فینگ دوجیا نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں، چین نے ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا اور عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے عملی اقدامات اختیار کیے۔ ویکسین تعاون کی وجہ سے چین کی ویکسین صنعت کو ترقی کے نئے مواقع میسر آئے، جن سے چین کی ویکسین کی صنعت تیزی سے اپ گریڈ ہوئی ہے۔

سائنو ویک کمپنی کے جنرل منیجر یانگ گوانگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ویکسین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیموں اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چین کی ویکسین انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا اہم طریقہ کار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔