رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر  کے اوقات کار جاری

ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک April 08, 2021
ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

ہفتہ اور اتوار دو روز تعطیل کرنیوالے دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 10 سے سہہ پہر 3 بجے تک کُھلیں گے۔

جمعہ کے روز تمام دفاتر صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کُھلیں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔