زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 60 لاکھ  ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک April 08, 2021
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7ا رب 15کروڑ22لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔