کابل میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہلکار ہلاک

طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے


ویب ڈیسک April 08, 2021
طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے - فوٹو: فائل

طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع پاغمان میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا اور 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی حملہ بھی کیا گیا اور اس میں متعدد شدت پسند زخمی ہوئے ہیں تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ علاقے کو شدت پسندوں سے خالی کروانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے۔

واضح رہے طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے اور یہ ایک ہفتے کے دوران کابل کے ضلع پاغمان میں طالبان کا چوتھا حملہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔