لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ چائنا کٹنگ پر 6 ملزمان کو سات سال قید کا حکم

ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس، فرید یوسفانی، طاہر درانی، فرید نسیم، شاہد عمر اور وسیم اقبال شامل، اربوں کی کرپشن کی


کورٹ رپورٹر April 08, 2021
ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس، فرید یوسفانی، طاہر درانی، فرید نسیم، شاہد عمر اور وسیم اقبال شامل، اربوں کی کرپشن کی (فوٹو : فائل)

احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر 6 ملزمان کو 7,7 سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی کی احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 ملزمان کو 7,7 سال قید کی سزا سنادی۔

ملزمان میں ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس، فرید احمد یوسفانی، طاہر جمیل درانی، فرید نسیم، شاہد عمراور وسیم اقبال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 50,50 لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روہے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں