عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

پروگرام ’’باران رحمت‘‘ کی کچھ اقساط کی ریکارڈنگ استنبول میں کی جاچکی ہے


ویب ڈیسک April 08, 2021
پروگرام ’’باران رحمت‘‘ کی کچھ اقساط کی ریکارڈنگ استنبول میں کی جاچکی ہے (فوٹو: فائل)

ڈرامہ اداکار عمران عباس اس بار ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کی میزبانی کریں گے۔

ڈراموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے عمران عباس ہر سال رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی بھی بہترین انداز کے ساتھ کرتے ہیں۔ جس کا انداز گزشتہ سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ' عہدِ رمضان ' سے لگایا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے جویریہ سعود کے ساتھ مل کر میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNVLfCxoucY/"]

عمران عباس ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان ٹرانسمیشن کریں گے جوکہ ترکی سے نشر کی جائے گی۔ اس ضمن میں کچھ اقساط کی ریکارڈنگ بھی کی جا چکی ہے جس کی کچھ جھلکیاں اداکار کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ترکش اداکاروں کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر سے نظر آتی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNVAguMlW7O/"]

اداکار کی ترکی سے نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن ای میکس میڈیا کے تعاون سے نجی چینل کے لیے ' باران رحمت' کے نام سے دکھائی جائے گی۔ عمران عباس کے مد مقابل اداکار ریما پاکستان سے میزبان کے فرائض انجام دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں