پاکستان کو یورو بانڈز کے عوض 25 ارب ڈالر موصول

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے متجاوز، تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے (فوٹو : فائل)

پاکستان کو یورو بانڈز کی مد میں ڈھائی ارب ڈالر موصول ہوگئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔



وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی تین سال بعد بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے اور کیپٹل مارکیٹ سے پانچ سال، دس سال اور تیس سال کی مدت کے یورو بانڈز کے عوض 2.5 ارب ڈالر مل گئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر یوروبانڈز کی مد میں حاصل ہونے کے بعد ملک کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک یعنی ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔


اس ضمن میں وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کی تین سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے، یورو بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطی، یورپ اور امریکی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، پاکستان نے پہلی بار گلوبل میڈیم ٹرم پروگرام کے تحت بانڈز جاری کیے، پاکستان مستقبل میں بھی کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز جاری کرتا رہے گا۔

Load Next Story