طالبان حملے میں افغان بارڈر سیکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک

طالبان 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے


ویب ڈیسک April 09, 2021
طالبان 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے - فوٹو: فائل

ہرات میں طالبان کے حملے میں افغان بارڈر سیکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے بارڈر سیکیورٹی فورس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 15 اہلکاروں کو یرغمال بناکر اپنے ساتھ لے گئے۔

طالبان کی جانب سے گزشتہ شب ہرات میں ایران کے بارڈر سے ملنے والے اضلاع کوہسان اور ضلع غوریان کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلغ کے شہر مزار شریف میں ریمورٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |