مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں عمران خان اور سربراہ پاک فوج کے پوسٹرز چسپاں

پوسٹرز پر وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر کے علاوہ ان کے بیانات بھی تحریر کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک April 09, 2021
پوسٹرز پر وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر کے علاوہ ان کے بیانات بھی تحریر کئے گئے ہیں۔ فوٹو:سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔

پوسٹرز مقبوضہ کشمیر کے وسطی اضلاع سری نگر، بڈگام جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اسلام آباد انت ناگ، شوپیاں، کلگام اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور ہندوارہ کپواڑہ اضلاع میں چسپاں کئے گئے ہیں، اور ان پر وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر کے علاوہ ان کے بیانات بھی تحریر کئے گئے ہیں۔

پوسٹرز پر وزیراعظم عمران خان کو کشمیریوں کا سفیر لکھتے ہوئے ان کا جملہ ' کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دیا جائے' تحریرکیا گیا ہے۔ جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ادا کردہ جملے ' کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے' بھی تحریر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔