وزیر پٹرولیم کی یقین دہانی پر سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے سندھ میں سی این جی کا پرانا شیڈول بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، غیاث پراجہ


ویب ڈیسک January 11, 2014
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بھی سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سندھ میں سی این جی کی بندش کا پرانا شیڈول بحال کرانے کی یقین دہانی کے بعد سی این جی ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کے چیرمین غیاث پراچہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سندھ میں سی این جی کا پرانا شیڈول بحال کرنے کی یقین دہانی کے بعد کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے مذاکرات کے لئے سی این جی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو پیر کے روز اسلام آباد بلا لیا ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے صدر شبیر سلمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے اور تمام سی این جی پمپ کھول دیئے گئے ہیں جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور بیشتر علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہو گیا ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بھی سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن نے سندھ میں سوئی سدرن گیس کپمنی کی جانب سے گیس کی فراہمی کے حوالے سے وعدہ خلافی پر غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں