لاہور کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر نے عمر رسیدہ نرس کو تھپڑرسید کردیا نرسوں کا احتجاج

سیکریٹری صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک January 11, 2014
جب تک ڈاکٹر معافی نہیں مانگے گا اس وقت تک کام چھوڑ کر احتجاج جاری رہے گا، نرسوں کا مطالبہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر نے اپنے جاننے والے مریض کا جلدی چیک اپ نہ کروانے پر عمر رسیدہ نرس کے تھپڑ مار دیا جس کے خلاف نرسوں نے کام چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر ابوبکر نے اپنے جاننے والے مریض کا پہلے چیک اپ نہ کروانے پر عائشہ نسا نامی عمر رسیدہ نرس سے بدکلامی اور گالم گلوج کی جس پر نرس نے تاخیر کی وجہ بتانے کی کوشش کی تو ڈاکٹر نے انہیں تھپڑ رسید کردیا جس کے خلاف نرسوں نے احتجاج کرتےہوئے کام بند کردیا۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر کی جانب سے معافی نہیں مانگی جاتی اس وقت تک کام دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ابوبکر کو منظرنامے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ نرسوں پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف نعرے لگانے کے خلاف دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے، دوسری جانب سیکرٹری صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں