بدبخت بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں اور چھوٹے بھائی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک April 09, 2021
پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

بھارت کے شہر جے پور میں بدبخت بیٹے نے اپنی 65 سالہ ماں اور چھوٹے بھائی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے بھنائی ٹاؤن میں ڈپریشن کے شکار 25 سالہ نوجوان امارچند نے اپنی 65 سالہ ماں اور 22 سالہ چھوٹے بھائی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو قریبی گاؤں سے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نوجوان امارچند جے پور میں پرائمری ٹیچنگ لیول ون کے امتحان کی تیاری کررہا تھا جو کورونا وبا کے باعث پچھلے دو سال سے مسلسل ملتوی ہورہے تھے اس دوران وہ پرائیوٹ اسکول میں نوکری تلاش کرتا رہا تاہم اسے کہیں بھی نوکری نہیں ملی جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوکری کے حصول میں ناکامی کے بعد نوجوان بھنائی ٹاؤن اپنے والدین کے پاس آگیا جہاں وہ اپنے چھوٹے بیٹے شووراج کے ساتھ رہائش پذیر تھے، اس دوران اجمیر میں رہائش پذیر امارچند کے تین بڑے بھائی بھی گھر آئے ہوئے تھے۔ ایک دن اچانک امارچند نے اپنے والد کے بیگ سے ہتھوڑا نکالا (جو پیشے کے اعتبار سے کارپینٹر تھے) اور سیدھا اپنی ماں کے کمرے میں چلا گیا جہاں وہ سو رہی تھی۔

نوجوان نے اپنی 65 سالہ ماں کے سر پر ہتھوڑا دے مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جس کے بعد وہ چھوٹے بھائی شوراج کے کمرے میں گیا اور اس کو بھی ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا۔ بعد ازاں نوجوان اپنی بڑے بھائیوں کے کمرے کی طرف جانے لگا تو اس کے والد نے یہ سب منظر دیکھ کر چلانا شروع کردیا جس سے نوجوان کے تینوں بھائیوں نے اٹھ کر اسے قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہمیں پڑوسیوں سے واقعے کا علم ہوا تو فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کردی گئی ہے جس نے ممکنہ طور پر ڈپریشن کی وجہ سے یہ حرکت کی ہے تاہم پولیس واقعے کی مکمل تفتیش کرے گی۔

بعد ازاں پولیس کو قریبی گاؤں سے ایک فون موصول ہوا جس میں انہوں نے کسی شخص کی نشاندہی کی جو وہاں پر چھپنے کی کوشش کررہا تھا، پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر امارچند کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں