خیبرپختونخوا سے نیٹو سپلائی کی بندش کے باوجود پاکستان کی امداد نہیں روکیں گے امریکی سفیر

بعض اعلیٰ امریکی حکام نے سپلائی کی بندش پر پاکستان کو ملنے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔


ویب ڈیسک January 11, 2014
امریکا نے پاکستان کی امداد روکنے کی کبھی بات نہیں کی، رچرڈ اولسن فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی کی معطلی کے باوجود پاکستان کی امداد نہیں روکی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ دیشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبر پختونخوا سے افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کو رسد بند ہونے کے باوجود امریکا پاکستان کی امداد معطل نہیں کرے گا نہ ہی کبھی اس قسم کی کوئی بات کی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت میں شامل دیگر جماعتوں نے گزشتہ برس دسمبر سے نیٹو سپلائی بند کررکھی ہے۔ جس پر بعض اعلیٰ امریکی حکام نے سپلائی کی بندش پر پاکستان کو ملنے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں