پاکستان میں پہلی بار مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کے بچے کی پیدائش

یہ کامیابی لائیو اسٹاک کے ماہرین نے سیمن کولیکشن اور مصنوعی طریقہ افزائش کے جدید طریقوں سے حاصل کی


آصف محمود April 09, 2021
سیکرٹری لائیو اسٹاک نے ماہرین کو مبارکباد پیش کی، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ملک میں پہلی بار مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈاکٹرز اور محکمہ لائیو اسٹاک کے کیمل بریڈنگ ماہرین نے مشترکہ طور پر کام کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مڑیچہ نسل کے اونٹ سے مصنوعی طریقہ افزائش کے ذریعے سے مادہ بچھڑے کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں مصنوعی طریقے سے کسی جانور کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے۔

اس اہم کامیابی کو لائیو اسٹاک کے ماہرین نے سیمن کولیکشن، مصنوعی طریقہ افزائش اور الٹراساؤنڈ جیسے جدید طریقوں سے حاصل کیا ہے۔ اونٹ کا نوزائیدہ بچہ صحت مند بتایا جا رہا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس طریقہ سے ایسی مادہ اونٹ جو کسی بیماری یا معذوری کی وجہ سے قدرتی طریقے سے بچے کی پیدائش نہیں کرسکتی تھیں ان سے بھی بچے حاصل کئے جاسکیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے ماہرین کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اونٹ کا دودھ اور گوشت طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں