ناروے کی وزیراعظم پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایرنا سولبرگ نے عوام سے بھی معافی مانگ لی

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2300 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا، پولیس

ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارویجین وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ناروے کی وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کے باوجود اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا تھا۔


پولیس کے مطابق وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کورونا پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مخصوص تعداد سے زائد افراد کو گھر پر بلایا تھا تاہم وزیراعظم خود بھی دعوت میں نہیں جاسکیں لیکن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں 2300 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹی وی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے رولز توڑنے پر معافی مانگتی ہوں، میں نے جرمانہ تسلیم کیا ہے اور ادا بھی کروں گی۔
Load Next Story