جونیئرہاکی ایشیا کپ کا تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن سے مشروط
ہاکی فیڈریشن انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے سنیئیر کھلاڑیوں کی بھی ویکسی نیشن کی خواہاں ہے
جونیئرہاکی ایشیا کپ کا تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن سے مشروط کیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف ذرائع کےمطابق ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں اور اسٹاف کی ویکسی نیشن کے لیےحکومتی جواب کا انتظارہے، پی ایچ ایف حکام نے نو مارچ کو این سی او سی کو ویکسی نیشن کے لیے درخواست کی تھی۔ بنگلہ دیش میں یکم جولائی سے شیڈول جونیئر ایشیا کپ کے لیے کیمپ کراچی میں پلان کیا گیا ہے۔
ہاکی فیڈریشن انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے سنیئیرکھلاڑیوں کی بھی ویکسی نیشن کی خواہاں ہے۔ پی ایچ ایف حکام کوویکسی نیشن کے لیے اگلے ہفتے تک مثبت جواب کی امید ہے۔ کرکٹ ٹیم کی طرح ویکسی نیشن ہونے کے بعد بائیو ببل ماحول میں کیمپ لگانے کی حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔