کوہاٹ میں اجتماعی قبر سے ملنے والی 16 لاشوں کی نماز جنازہ ادا

اجتماعی نماز جنازہ ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ادا کی گئی۔


ویب ڈیسک April 10, 2021
اجتماعی نماز جنازہ  ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ادا کی گئی۔ فوٹو:ایکسپریس

تور چپر سے اجتماعی قبر سے نکالے گئے 16 مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقے تور چپر میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اجتماعی قبر سے 16 لاشوں کی باقیات برآمد ہوئی تھیں، تمام لاشوں کو شانگلہ منتقل کیا گیا اور آج تمام افراد کی نماز جنازہ ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں ادا کردی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوہاٹ سے 16 لاشوں کی باقیات برآمد

نماز جنازہ میں صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی،صوبائ وزیر معدنیات عارف احمد زئ اور مسلم لیگ (ن) کے انجنئیر امیر مقام نے شرکت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اعلان کیا کہ مرنے والوں کے ورثاء کو پیکج کے تحت 26 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ 16 افراد کے جسد خاکی کو 8 ایمبولینسز کے ذریعے شانگلہ منتقل کیا گیا، جس کے احکامات صوبائی حکومت نے جاری کئے تھے۔ ایمبولینس میں جسد خاکیوں کو کانوائے کی صورت میں الپوری منتقل کیا گیا، اور کانوائے کے ہمراہ صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی بھی تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز درہ آدم خیل کے دور افتادہ علاقہ طور چپر سے 16 افراد کی لاشوں کی باقیات برآمد ہوئیں، تمام افراد کو قتل کیا گیا تھا اور ان کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی، لاشوں کی باقیات کے حوالے سے ڈی پی اوکوہاٹ کا کہنا تھا کہ 29 ستمبر 2011 میں شانگلہ کے 16 مزدور لاپتہ ہو گئے تھے، اور ممکنہ طور پر یہ لاشیں انہی مزدوروں کی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں