سونے کی قیمت 61 ہزار روپے تولہ سے بھی تجاوز

10 گرام دام 52 ہزار 328 روپے ہوگئے، فی اونس ریٹ 1736 ریکارڈ کیے گئے


Business Reporter September 09, 2012
10 گرام دام 52 ہزار 328 روپے ہوگئے، فی اونس ریٹ 1736ریکارڈ کیے گئے فوٹو : فائل

سونے کی قیمتیں روزبروز نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے1736 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث ہفتہ کو سونے کی تولہ قیمت طویل مدت کے بعد61ہزار روپے کی حد سے بھی تجاوز کرگئی۔ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 650 اور557 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر61050 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر52328 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت40 روپے کے نمایاں اضافے سے 1140 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 34.29 روپے بڑھ کر977.14 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |