عوام اپنے ووٹ سے ظالم چور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں مریم نواز

آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، مریم نواز

آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اپنے ووٹ ذریعے ظالم، چور اور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں، اور اپنے ووٹ سے ظالم چور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔




مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، پورے پاکستان کو بتادو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے دوبارہ پولنگ

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load Next Story