دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جنرل ندیم رضا

قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

پاس آؤٹ کیڈٹس درپیش چیلنجزکا سامنا کرنے کیلئے خود کوتیاررکھیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا: فوٹو: فائل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 62 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 11 ویں مجاہد کورس ، 17 ویں لیڈی کیڈٹس کورس اورسیکنڈ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔


آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، سری لنکا ، عراق ، مالدیپ اورنیپال کے کیڈٹ بھی فارغ التحصیل کیڈٹوں میں شامل تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا جائزہ لیا اورممتازکیڈٹوں کو ایوارڈز دیئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں جو پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونے والی پہلی سری لنکن کیڈٹس ہیں، کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے 60 کیڈٹس ہیں۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیاررکھیں، پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں اور خطے میں امن واستحکام کیلئے کردارادا کررہا ہے، قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرے اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
Load Next Story