میانمار میں پولیس اسٹیشن پر باغیوں کا حملہ 10 اہلکار ہلاک

یہ حملہ میانمار کی باغی مسلح جماعتوں کے اتحادی تنظیم نے کیا


ویب ڈیسک April 10, 2021
تھانے پر حملہ عسکریت پسند باغی جماعتوں کے اتحاد نے کیا، فوٹو: میانمار ٹائمز

KARACHI: میانمار میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی ریاست شان کے ایک پولیس اسٹیشن پر فوجی بغاوت کے مخالف مسلح گروپ نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مینمار میں علیحدگی پسند نسلی تنظیموں اراکان آرمی، تانگ نیشنل لبریشن آرمی اور میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی نے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک اتحاد بنالیا ہے۔

دوسری جانب فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج 60 سے زائد مظاہرین پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کہ مجموعی طور پر فروری سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 550 سے زائد ہوگئی ہے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے حکمراں سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے باعث کئی رہنما یا تو روپوش ہوگئے یا پڑوسی ملک ہجرت کر گئے۔ بھارت میں بھی 9 رہنماؤں نے پناہ لے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری میں میانمار فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے حکمراں آنگ سان سوچی کو معزول کرکے ایک سال کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |