بشری انصاری کی بہن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

بشری انصاری نے سوشل میڈیا پراپنی اداکارہ بہن سنبل شاہد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔


ویب ڈیسک April 10, 2021
کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر بشری انصاری نے اپنی اداکارہ بہن سنبل شاہد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ' میری پیاری بہن سنبل شاہدکورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میری بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

بشری انصاری کے پیغام کے بعد ان کے سینکڑوں مداحون نے سنبل شاہد کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سینکڑوں صارفین نے سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ماسک اور سینٹیائزر کا استعمال کریں، اور اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔