3 سالہ بچے سے گولی چل گئی 8 ماہ کا بھائی ہلاک

3 سالہ بچہ اپنے 8 ماہ کے بھائی کے سامنے والد کی پستول سے کھیل رہا تھا


ویب ڈیسک April 10, 2021
والد کے پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی، فوٹو: فائل

امریکا میں والد کے پستول سے کھیلنے والے 3 سالہ بچے سے پستول چل گئی اور جان لیوا گولی 8 ماہ کے بھائی کو لگ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ہیوسٹن کے ایک اپارٹمنٹ میں 8 ماہ کے بچےکی پیٹ میں گولی لگ گئی۔ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی۔

ہیوسٹن پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ 8 ماہ کے بچے کے پیٹ پر گولی اس کے 3 سالہ بھائی کے ہاتھ میں پستول آجانے اور غلطی سے چل جانے کے باعث لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اگر والدین غفلت کے مرتکب پائے گئے تو مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر میں اسلحے کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں