شوہر نے شاپنگ کی وجہ سے تیسری بار کورونا میں مبتلا بیوی کو طلاق دیدی

بیوی نے وبا کے دوران احتیاط نہیں کی اور نہ شاپنگ کے لیے جانا چھوڑا، شوہر کی فیس بک پر پوسٹ


ویب ڈیسک April 10, 2021
دونوں کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی، فوٹو: فائل

اردن میں بار بار شاپنگ کے لیے جانے والی بیوی کے تیسری بار کورونا سے بیمار ہونے پر شوہر نے تنگ آکر طلاق دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اردن کے شہری نے اپنی پوسٹ میں بیوی کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ چند مہینوں کے دوران تیسری بار کورونا سے بیمار ہوئی جس سے غیر ذمہ داری اور بد احتیاطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

کورونا وبا کے دوران بھی میرے سمجھانے کے باوجود میری بیوی اپنی سہیلیوں کے ساتھ شاپنگ کرتی رہی ہے اور اس طرح تین بار وبا کی شکار ہوئی لیکن اب بھی باز نہیں آرہی ہے۔

شوہر نے مزید لکھا کہ اپنی بیوی کی بداحتیاطی کی وجہ سے میں اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا اس لیے 15 سالہ رفاقت کو ختم کر رہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر شوہر کے اس اقدام کی حمایت کی جا رہی ہے وہیں کچھ صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔