سعودی عرب میں چاقو بردار شخص نے موذن اور نمازی کو قتل کردیا

امام مسجد اور موذن نے پہلے بھی ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی


ویب ڈیسک April 10, 2021
ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، اہل محلہ (فوٹو: فائل)

سعودی عرب میں نماز کے اوقات کار پر بحث کرنے والے بدبخت شخص نے تیز دھار چاقو سے وار کرکے موذن اور ایک نمازی کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں 60 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم نے چاقو کے وار کرکے مسجد کے موذن اور ایک نمازی کو قتل کردیا تھا۔

سفاک قاتل سے متعلق امام مسجد نے پہلے بھی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس پر پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو وارننگ دیکر واپس گھر بھیج دیا تھا تاہم اب قتل کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

60 سالہ قاتل کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض تھا اور معمولی باتوں پر جھگڑا کرتا تھا، وہ نماز میں معمولی تاخیر پر بھی امام مسجد سے جھگڑا کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔