یورو بانڈز کے 25 ارب ڈالر ملنے سے رواں ہفتے بھی روپیہ تگڑا رہا

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 61 پیسے گھٹ کر 152.94 روپے پر بند ہوئی

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 61 پیسے گھٹ کر 152.94 روپے پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے یورو بانڈز کے ذریعے 2.5 ارب ڈالرز موصول ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ہفتے بھر کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر بڑھنے سے ڈالر کی رسد میں اضافہ ہوا جبکہ آنے والے دنوں میں سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافے کی توقعات سے گزشتہ ہفتے بھی روپے نے ڈالر کو ناک آوٹ کیے رکھا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر، پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قدر میں کمی جبکہ یورو کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قدر 22 ماہ کی کم ترین سطح کے ساتھ انٹر بینک میں 153، اوپن میں 154 روپے سے بھی نیچے آگئی۔


ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 61 پیسے گھٹ کر 152.94 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 154.30 روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.86 پیسے گھٹ کر 209.64 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر 211 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.28 روپے بڑھ کر 181.78 روپے ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں بھی یورو کی قدر 1 روپے بڑھ کر 181.50 روپے ہوگئی۔

انٹر بینک میں سعودی ریال کی قدر 16 پیسے گھٹ کر 40.78 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10 پیسے گھٹ کر 4.75 روپے ہوگئی۔
Load Next Story