- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے انصاف مانگ رہے ہیں، غلام سرور
اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور انہوں نے اس کے لیے بڑا کام کیا ہے، احتساب صرف جہانگیر ترین کا نہیں ہورہا، سردار نصر اللہ، چوہدری پرویز الہی، خسرو بختیار خاندان کی ملز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جب کسی بات پر آتے ہیں تو انصاف کا ترازو ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے، جہانگیر ترین سے دوستی ہے لیکن میرے لیڈر عمران خان ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے وزیر اعظم سے بات کریں گے۔
جہانگیر ترین کے سوا جتنے بھی لوگوں کا نام انکوائری میں ہے یا ان پر کسی قسم کا الزام لگا ہے تو ان سب کے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں، خود میرے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، علیم خان پابند سلاسل رہے اور تمام الزامات سے بری ہو کر دوبارہ کابینہ کا حصہ بنے، جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود ہی آپس میں دست و گریبان ہیں، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ مختلف نظریات کے لوگ ہیں ان کا اتحاد زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکتا، ان لوگوں نے ضمنی الیکشن اور سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیا اور استعفے بھی نہیں دیے، اب ان کا ہدف حکومت نہیں آپس کی لڑائی ہے کیوں کہ ان کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔
وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا مسئلہ پی ڈی ایم نہیں بلکہ معاشی مسائل، بے روزگاری اور مہنگائی ہے اور ہم دل جمعی سے اس پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔