اداکارہ میراکوماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم ملے گی
اداکارہ میرا گزشتہ دنوں امریکا میں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے اسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں۔
حکومت پنجاب نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا گیا۔
اداکارہ میرا جن کا اصل نام ارتضی زیب ہے، نے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ' ڈیفینس' میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فن کاروں میں شامل کیا جائے۔
ارتضی زیب(میرا) کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے اوراب انہیں حکومت کی جانب سےعید سے قبل ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں امریکہ میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے اسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی محکمہ اطلاعات وثقافت کی طرف سے 120فنکاروں میں 30 اور 50 ہزار کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے تھے جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا تھا۔