- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عوام نے آج پھر ووٹ کو عزت دو کی جنگ جیت لی، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے آج پھر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی جنگ جیت لی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو 19 فروری سے بھی بری شکست ہوئی، جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے جیت شیرکی ہی ہوگی۔
ڈسکہ میں (ن) لیگی امیدوار کی فتح کے بعد کئی ٹویٹس میں مریم نواز نے ڈسکہ کے عوام کو مبارک باد اور شاباشی دی اور کہا کہ ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام نے آج ایک بار پھر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی جنگ جیت لی اور ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو! عوام کیا کہہ رہے ہیں؟ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچاسکتا، ڈرو اپنے انجام سے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا، جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے جیت شیرکی ہی ہوگی، نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعل سازوں کی نہیں۔
یہ پڑھیں : عوام اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں، مریم نواز
مریم کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ووٹ پڑے گا الحمدللہ وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ اور عوام کی ہوئی، تمام صوبوں کے ضمنی انتخابات میں حکومت کی پے درپے شکست حکومت پر عوامی عدم اعتماد ہے، عوام سے مسترد شدہ حکومت کے قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے مزید کہا کہ آج کی جیت ان معصوم شہدا کے نام کرتے ہیں جن کا خون 19 فروری کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ڈسکہ میں بہایا گیا، معصوموں کا خون بہا کر، 22 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو اغوا کرکے بھی حکومت کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کو 19 فروری سے بھی بری شکست ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔