پاکستان میں موجود ٹیسٹ پلیئرزکی مشقوں کا آغاز
دوسرے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آنے پرقذافی اسٹیڈیم کا رخ کرلیا
پاکستان میں موجود ٹیسٹ پلیئرز نے مشقوں کا آغاز کردیا جب کہ دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قذافی اسٹیڈیم لاہورکا رخ کرتے ہوئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب کھلاڑیوں میں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا،سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان اور زاہد محمود شامل ہیں، ٹریننگ میں معاونت کی غرض سے 6 اضافی کھلاڑیوں نسیم شاہ، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد براہ راست ہرارے پہنچیں گے، پاکستان میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے پہلے کورونا ٹیسٹ گھروں میں ہوئے تھے۔
لاہور میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی گذشتہ روز منفی آگئی، پی سی بی کے زیر اہتمام بائیو سکیور ببل کا حصہ بننے والے ان کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا، موسم گرم ہونے کے باوجود کھلاڑی بھرپور مشقوں میں مصروف رہے۔
تربیتی کیمپ 20اپریل تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی زیرنگرانی جاری رہے گا، ثقلین مشتاق(ہیڈ آف پلیئرز ڈیولپمنٹ)، محمد یوسف(بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد(اسپن بولنگ کوچ)، عتیق الزمان(فیلڈنگ کوچ) اور عمر رشید (فاسٹ بولنگ کوچ) کھلاڑیوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزکا آغاز 29 اپریل سے ہرارے میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے شروع ہونا ہے۔