مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں

گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔
Load Next Story