یمن میں اتحادی فوج اور جنگجوؤں میں جھڑپ 50 سے زائد ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں گھمسان کی جھڑپ میں 22 فوجی اور 31 جنگجو ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک April 11, 2021
حوثی باغیوں نے مارب کے کچھ علاقوں میں قبضہ کرلیا، فوٹو: فائل

یمن میں تیل کے ذخائر سے مالامال تاریخی شہر مارب میں سعودی سربراہی میں قائم اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے جنگجوؤں کے درمیاں خونریز جھڑپ میں 22 فوجی اور 31 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یمن کے شہر مارب کے قبضے کے لیے اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 جنگجو اور 22 فوجیوں کی ہلاکت کے باجود گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

مارب میں ہر جگہ لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور دھماکوں سے اُٹھتے دھوئیں کے بادل نے شہر کی فضا کو بدبو دار کردیا ہے۔ میزائلوں کے گرنے، بارود کی بو اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے شہری سہم کر گھروں میں محصور ہوگئے۔

حوثی باغی کئی عرصے سے تیل کے ذخائر رکھنے والے شہر مارب پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں اور تازہ جنگ میں پیش قدمی کرتے ہوئے جنوب مغربی علاقے کے کچھ علاقوں کو اپنی تحویل میں لے بھی لیا ہے۔

اتحادی فوج نے مارب کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے تاہم بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فی الوقت مارب کے شہر پر حوثی ملیشیا کی مکمل کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے مارب میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد پورے شہر میں اپنی حکومت قائم کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |