بھارت کے تربیت یافتہ جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

یہ بندر بڑی مہارت سے شہریوں کی جیب کاٹتے اور چوری کردہ رقم اپنے مالکان کو پہنچاتے


ویب ڈیسک April 11, 2021
پولیس نے دو افراد کو بندروں سمیت حراست میں لے لیا ہے، فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت میں آج کل جیب کترے بندروں کا چرچا ہے جو بس اسٹاپ پر درجنوں شہریوں کی جیب کاٹ کر ان کو رقم سے محروم کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں 3 بندر شہریوں سے رقم اور بٹوے چھیننے کی وارداتیں کررہے ہیں۔ یہ بندر شہریوں کی جیب سے رقم نکالنے اور بٹوے چرانے کی باقاعدہ تربیت رکھتے ہیں۔

ایک وکیل نے تھانے میں شکایت کرائی کہ رکشے میں ایک آدمی میرے ساتھ بیٹھا اور اس نے ایک بندر کو اگلی نشست جب کہ دوسرے کو میرے ساتھ بیٹھا دیا۔ ان بندروں نے مہارت سے میرے بٹوے اور بیگ سے چھ ہزار روپے نکال لیئے۔

بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ایک بس اسٹاپ پر دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کرلیا۔ بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بندروں کو شہریوں کی جیبوں سے پرس نکالنے کی خصوصی تربیت دی تھی اور اب تک سیکڑوں لوگوں کو لوٹ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |