- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
آئی فون کا مفید فیچرجو اب تک آپ کی نظروں سے اوجھل ہے
نیویارک: کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون میں بہت ساری ایپلی کیشنز ایسی ہیں جو ابھی تک آپ کے فون کی ہوم اسکرین اور ایپ لائبریری سے اوجھل ہیں۔
ایپل آئی فون کے نئے ماڈلز بہت سارے فیچرز اور ٹرِکس سے بھرے ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے بہت سارے فیچرز ایسے ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے آپ کو کسی ٹرک کی ضرورت پیش آتی ہے۔
اس مضمون میں ہم آج آپ کو ایسے ہی مفید اور روزمرہ کے کاموں میں استعمال ہونے والے فیچر کی ٹرک بتا رہے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ Notes ایپ میں ایک ڈاکیومنٹ اسکینر چھپا ہوا ہے؟ یہ جدید ترین فیچرٹوئٹر، بلاگس خصوصا QR کوڈز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اور کیمرا ایپ میں موجود اسکینر سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
عموما آپ کنٹرول سینٹر میں شارٹ کٹ کو استعمال کرتے ہوئے QR کوڈز کو اسکین کر تے ہیں یا کچھ صارفین کیمرا ایپ کی مدد سے QR کوڈ کو اسکین کرلیتے ہیں۔ QR کوڈ اسکیننگ کے لیے یہ دونوں طریقے ہی درست ہیں، لیکن ڈیڈیکیٹڈ کوڈ اسکینر ایپ کی مدد سے آپ یہ کام نہ صرف ایک مرحلے میں مکمل کرلیتے ہیں بلکہ یہ ایپ آپ کے سامنے QR کوڈ میں موجود تمام تر تفصیلات کو بھی وضح کردیتی ہے۔
کوڈ اسکینر ایپ کو نہ آپ اپنی ہوم اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں اور نہ یہ iOS14 کی نئی ایپ لائبریری میں پائی جاتی ہے۔ اس ایپ کو تلاش کرنا کا ایک ہی طریقہ ہے جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
اس ایپ کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کا اسپاٹ لائٹ سرچ فیچر استعمال کرنا ہوگا۔ آئی فون کی ہوم اسکرین پر پر جاکر اپنی انگلی کواسکرین کے وسط سے نیچے کی طرف اسکرول کریں، آپ کی اسکرین کے ٹاپ بار پر ایک سرچ بار ظاہر ہوجائے گا۔ یہاں آپ Code یا Scanner ٹائپ کریں، اسے ٹائپ کرتے ہی آپ کو ایپ سیجیشنز میں Code Scanner کا آئیکون نظر آجائے گا۔ مزید راہنمائی کے لیے درج میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔