انڈونیشیا زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک

درجنوں افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں جب کہ امدادی کاموں کے درمیان لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک April 11, 2021
امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی اور زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

indonesia earth quake 1

سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔ عمارتوں کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

indonesia earth quake 2

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

indonesia earth quake 3

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک ہفتے قبل لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 174 اور 48 لاپتہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |