فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 11 اپريل 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا چارج لینے کی ہدایت کردی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا چارج لینے کی ہدایت کردی ہے

 اسلام آباد: حکومت نے فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے اور شبلی فراز کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا چارج لینے کی ہدایت کردی ہے، فواد چوہدری کا قلم دان تبدیل کیے جانے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلم دان ہے جب کہ شبلی فراز اس وقت سینیٹر ہیں اور وہ جلد وزیر اطلاعات بننے والے تھے تاہم اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔