سعودی عرب میں کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی عرب عدلیہ نے بھی عوام سے ہلالِ رمضان دیکھنے کی صورت میں شہادتوں کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک April 11, 2021
سعودی حکام کے مطابق پہلا روزہ منگل ہو گا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں آج نماز عشاء کے بعد پہلی تراویح ادا کی جائے گی جب کہ کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں ہلالِ ماہِ صیام دیکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اور اس ضمن میں فلکیاتی مشاہدات سے بھی چاند کی تلاش کی گئی تھی تاہم مقررہ وقت میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

چاند نہ نکلنے کی وجہ سے سعودی عرب میں اب پہلا روز کل بروز منگل ہوگا جب کہ آج شب تروایح کے اجتماعات کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی کا اعلان



اس سے قبل سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی ملک بھر کے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں اس کی شہادت ضرور جمع کرائے۔ تاہم اس ضمن میں کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں