بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

ویب ڈیسک  اتوار 11 اپريل 2021
ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، بلاول بھٹو زرداری (فوٹو: فائل)

ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، بلاول بھٹو زرداری (فوٹو: فائل)

 کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکاء نے پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور کو جاری کردہ شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔

یہ پڑھیں : یوسف رضا گیلانی کی پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا  جس پر شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں،عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔