موسم سرما کے حرارت بخش پہناوے

شادی بیاہ کے علاوہ کالج اور یونیورسٹیوں میں ہونے والی تقریبات کے لئے بھی اب خاص ملبوسات تیارکئے جاتے ہیں۔

ماڈل : عروج ملک /ڈریسز حنا بائی ٹینا / فوٹو: محمود قریشی/ ایکسپریس

موسم سرما کی مناسبت سے فیشن کے تقاضوں کوپوراکرتے ملبوسات خواتین کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

ہمارے معروف ڈیزائنراس سلسلہ میں شب و روز اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا رہے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں توزرق برق ملبوسات کا استعمال ہوتا ہی ہے لیکن کالج اور یونیورسٹیوں میں ہونے والی تقریبات کیلئے بھی اب خاص ملبوسات تیارکئے جاتے ہیں۔


معروف ڈیزائنرحنا بٹ نے موسم سرما کی مناسبت سے جمپرتیارکئے ہیں جبکہ سردی سے بچائو کیلئے ان کے ساتھ مختلف رنگوں کے گائون رکھے ہیں جو خواتین کی شخصیت کو پروقار بناتے ہیں۔ اس وقت ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنے جمپربہت مقبول ہیں اوریہ شخصیت کو پُرکشش بھی بناتے ہیں۔

''ایکسپریس میگزین'' کیلئے ہونے والے شوٹ میں ماڈل عروج ملک اسی طرح کے پہنائوں کی عکاسی کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریبات میں اب نوجوان لڑکیاں اس طرز کے پہنائوں کو ترجیح دیتی ہیں۔
Load Next Story