ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی یکم سے 9 اکتوبر تک ڈھاکہ میں ہوگی

پاکستانی ٹیم بھی اس میں شرکت کرے گی۔


Muhammad Yousuf Anjum April 12, 2021
پاکستانی ٹیم بھی اس میں شرکت کرے گی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ایشیا ہاکی کا یہ معتبر ترین ایونٹ یکم اکتوبر سے 9 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا، پاکستانی ٹیم بھی اس میں شرکت کرے گی۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ 19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کی تصدیق بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کیساتھ ہوئی ہے اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے بھی ایونٹ کی منظوری دیدی ہے۔

دو سال بعد ہونیوالے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں جاپان، بھارت، پاکستان، کوریا، ملائشیا اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں