مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری

وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج پر اختلافی نوٹ لکھا۔


ویب ڈیسک April 12, 2021
وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج پر اختلافی نوٹ لکھا۔

مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

پنجاب اور کے پی کی حکومتوں نے مردم شماری نتائج جاری کرنے کی حمایت جبکہ سندھ نے مخالفت کی اور تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی۔ وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج پر اختلافی نوٹ لکھا۔ بلوچستان کے وزیراعلی نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ریفرنڈم: غلط مردم شماری مسترد، دوبارہ کرانے کامطالبہ

گزشتہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے پر اختلاف کے باعث آج دوبارہ اجلاس بلایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں