حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا جو 2023 میں مکمل ہوگا، اسد عمر


ویب ڈیسک April 12, 2021
ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا جو 2023 میں مکمل ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا جو مارچ 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2017 کے مردم شماری پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں، تاہم اس کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اگلی مردم شماری فوری بنیاد پر کرانی ہے، دنیا کے بہترین طریقہ کار سے اگلی مردم شماری کرائیں گے جس میں تمام صوبوں اور سول سوسائٹی کو شرکت دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری

اسد عمر نے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتے میں اسکا بنیادی فریم ورک تیار ہوجائیگا، ستمبر یا اکتوبر تک نئی مردم شماری شروع ہو جائیگی، 18 مہینے کا عمل 2023 کے شروع میں مکمل ہو جائیگا، آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے، جس سے قبل حلقہ بندی بھی کرائی جاسکے گی۔

اسد عمر نے 2017 کی مردم شماری پر سندھ حکومت کے اعتراضات کے بارے میں کہا کہ یہ کام اسی صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہوا جس نے آج فیصلے کی مخالفت کی، جو بھی رزلٹ مردم شماری کے آئے اس میں صوبائی حکومتوں کی مکمل شمولیت تھی، نہ صوبے میں نہ وفاق میں اسوقت تحریک انصاف کی حکومت تھی، اگر اس مردم شماری کو نہیں مانتے تو کیا1998 پرچلے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |