سندھ میں صوبائی ششماہی ٹیکس وصولیاں 18 فیصد بڑھ گئیں

جولائی تا دسمبر 15 ارب روپے جمع ہوئے ،گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں12.7 ارب اکٹھے ہوئے تھے


APP January 12, 2014
جولائی تادسمبر15رب روپے جمع،گزشتہ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں12.7ارب اکٹھے ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

صوبہ سندھ کے ٹیکس ریونیومیں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 18فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ٹیکسز ڈائریکٹر ایوب پٹھان نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبرکے دوران 6 مختلف اقسام کے صوبائی ٹیکسز کی مد میں صوبائی حکومت کو 15رب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔

 photo 6_zps13fbf378.jpg

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 12.7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ وصولی انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں