ابھیشک بچن بالی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتے تھے وجہ بتا دی
امیتابھ بچن اور جیہ بچن کا بیٹا ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا رہا، ابھیشک
بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں چند فلموں کی ناکامی کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر میں نے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں جہاں کسی بڑے اداکار کا بیٹا یا بیٹی ہونا کیریئر میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے وہیں کبھی کبھی یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے بالخصوص اس وقت جب اداکار باپ شہرت کی بلندیوں پر ہو تو اولاد سے بھی اسی پرفارمنس کی توقع رکھی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جس اداکار کو سب سے زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے وہ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اور اپنے دور کی کامیاب ہیروئن جیا بچن کے بیٹے ابھیشک بچن ہیں۔
ابھیشک بچن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ابتدائی فلموں کی ناکامی کی وجہ سے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا تھا، اس وقت سوشل میڈیا تو نہیں تھا لیکن اخباروں میں میرے بارے میں لکھا گیا کہ مجھے اداکاری کی شد بد بھی نہیں۔
ابھیشک بچن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ والد امیتابھ بچن نے اس موقع پر سہارا دیا اور فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بجائے اداکاری کے اسرار و رموز سیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کافی ٹپس دیں جو میرے کام آئیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے یہ بھی کہا کہ فلم بین مجھ سے میرے والدین کی طرح کی عمدہ پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں اور شاید میں ایسا نہیں کرسکا۔ مجھے اس کا اندازہ ہے اس لیے ٹرولنگ کا برا نہیں مناتا۔