تھرکول سے 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ڈاکٹر مفتاح

تھرمیں موجود 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر سے آئندہ 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے


Numainda Express January 12, 2014
گڈانی پاورپراجیکٹ میں سرمایہ کاری ترجیح ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی وائی ای ایم اے گروپ کے وفد سے ملاقات

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تھرمیں موجود 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر سے آئندہ 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

وائی ای ایم اے گروپ کے جنرل منیجر چین جانگ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گڈانی پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ عمران افضل چیمہ اور پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

 photo 7_zps78bcb2d6.jpg

ملاقات کے دوران سیکریٹری بورڈ نے وفد کو بتایا کہ توانائی کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تا کہ طلب اور رسد میں موجود فرق کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے وفد کو سرمایہ کاری پالیسی سے بھی آگاہ کیا جبکہ ملاقات کے دوران نیشنل لاجسٹک سیل( این ایل سی) کے ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈرز پر ٹرمینل کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یاد رہے کہ وائی ای ایم اے گروپ عالمی تجارت، بین الاقوامی انجینئرنگ ٹھیکوں، سرمایہ کاری، تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں