تیونس ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل
خواتین مسافروں کے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی
تیونس میں خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور خواتین نے ایک دوسرے کو بالوں سے گھسیٹ کر مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول سے تیونس جانے والی پرواز میں خواتین مسافروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
تیونس ایئرلائن کا جہاز اُڑان بھرنے کے لیے تیار ہی تھا کہ خواتین مسافروں کے درمیان بیگز رکھنے اور نشستوں کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی اور بالوں سے گھسیٹا۔
ہوائی جہاز کے عملے اور دیگر مسافروں نے بہ مشکل خواتین کو قابو میں کر کے جھگڑا نمٹایا تاہم اس دوران پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ خواتین مسافروں کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تیونس ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں مسافر خواتین کے جھگڑوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عملے نے صورت حال پر قابو پالیا تھا، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔